مالیگاؤں / بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کی جانب سے 6 دسمبر 2025 کو بڑا قبرستان میں شہادتِ بابری مسجد کی 33 ویں برسی کے موقع پر بروز سنیچر دوپہر 3 بجکر 45 منٹ پر مرحوم ساتھی نہال احمد صاحب کی قبر پر اذان و دعا کی جائے گی۔
بڑا قبرستان میں ساتھی نہال احمد صاحب کی قبر پر مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے ذمہ داران، ورکرس اور بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کے ذمہ داران موجود رہیں گے، جہاں اجتماعی طور پر اذان دی جائے گی اور دعا کی جائے گی۔
تمام ساتھیوں اور ذمہ داران سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ
6 دسمبر بروز سنیچر دوپہر 3:30 بجے بڑا قبرستان وقتِ مقررہ پر ضرور پہنچیں۔ یہ اہم اپیل بابری مسجد بچاؤ کمیٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔
