مشہور خبریں

وارڈ نمبر 17، 20 اور 21 میں مجلس امیدوار 5 سو کے نقلی نوٹ کے بدلے ووٹ خرید رہے ہیں ، الیکشن ڈپارٹمنٹ و پولس انتظامیہ توجہ دیں ،جنم داخلہ معاملہ ،زمین معاملہ اور ایس آئی آر کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش جاری ، اسے روکنے کیلئے کارپوریشن سیکولر فرنٹ کا میئر ہونا ضروری ، گلشیر نگر میں آصف شیخ کی سنسنی خیز تقریر


مالیگاؤں : 9 جنوری / مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کیلئے آصف شیخ رشید کارنر میٹنگ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر جلسہ بھی لے رہے ہیں ۔اس ضمن میں وارڈ نمبر 20 اور وارڈ نمبر 21 کے ووٹرس سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے کیلئے گلشیر نگر مین روڈ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قائد و بانی آصف شیخ رشید نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ اس مرتبہ انتہائی اہم ہے ۔کیونکہ اس مرتبہ آر ایس ایس و بی جے پی کی جانب سے کارپوریشن پر بھگوا پرچم لہرانے کی سازش کی جارہی ہے ۔اگر بی جے پی کا میئر بن گیا تو پھر مالیگاؤں میں مسلمانوں کو آنکھ پوچھ کر اور چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا، جنم داخلہ معاملہ ،زمین معاملہ اور ایس آئی آر کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اسے روکنے کیلئے اور شہر کے ایک ایک بچے بڑے اور بزرگ و خواتین کو بچانے کیلئے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے چاروں امیدواروں کو کامیاب کریں ۔آصف شیخ نے اس جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وارڈ میں ایسے امیدوار ہمارے سامنے چناؤ لڑ رہے ہیں جو کردار سے بہتر نہیں ہے، جو آدمی کئی خواتین کیساتھ گھناؤنی حرکت کرتا ہے وہ عوام کے دروازے پر کھڑے رہنے کے لائق نہیں ہے ۔آصف شیخ نے چھولے کی چٹنی والی آڈیو کی مثال بھی پیش کی ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ اس وارڈ میں گزشتہ پانچ سالوں سے جو دادا گیری غنڈہ گردی، توڑی بازی کی جارہی ہے غریب عوام کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی جارہی ہے، سروے نمبر 110 کی بستی کیلئے ہم سپریم کورٹ میں کیس لڑ رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ لوگ کردار سے اتنے گر گئے ہیں کہ جھانجیشور مندر کے پاس بنے مدرسے کی پنچایت حل کرنے کے نام پر مدرسہ والوں سے ایک لاکھ روپے کی توڑی کرلیتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ جو لوگ اپنے لیڈر کو گالیاں دیتے ہیں چندے کے پیسوں پر حصہ نکالتے ہیں وہ عوام کے کام کیا کرینگے، آصف شیخ نے کہا کہ اس چناؤ میں انہیں واپس بھیج دو ۔اس موقع پر آصف شیخ نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پولس انتظامیہ اور الیکشن ڈپارٹمنٹ دھیان دیں کہ ہماری مخالف پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کی جانب سے شہر میں ڈپلیکیٹ نوٹوں کی تقسیم کی جارہی ہے، بالخصوص وارڈ نمبر 17، 20 اور وارڈ نمبر 21 میں عوام کو جو روپیہ تقسیم کیا جارہا ہے اس میں نقلی نوٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں، نقلی نوٹ کا ریکیٹ شہر میں سرگرم عمل ہے ۔اسے روکا جائے ورنہ یہ چلن عام ہوجائے گا اور عوام کو پریشانی اٹھانی پڑے گی ۔انہوں نے وارڈ نمبر 18 ،20 اور وارڈ نمبر 21 کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے رکشا و سائیکل نشان پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔اس جلسہ عام سے چاروں امیدواروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یہ جلسہ رشید بھائی کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس کی نظامت جنید عالم نے انجام دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.