مالیگاؤں : 9 جنوری / وارڈ نمبر 18 چونا بھٹی و بیلباغ راجہ جگر نگر آزاد نگر سلیم منشی نگر علاقہ سے امیدواری کررہے سماج وادی پارٹی کے سردار مصدقہ عبد اللہ مبارک نے جمعہ کی شام جیلانی چوک میں ایک انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اپنے حذب مخالف کانگریس امیدوار پر تیکھا وار کیا ہے ۔موصوف نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹر لیکر احتجاجی پیغام وارڈ کی عوام کو دیا ہے ۔پوسٹر پر لکھا تھا کہ ہمارے پاؤں کا کانٹا ہم ہی کو نکالنا ہوگا ۔عبد اللہ مبارک نے کالا کپڑا زیب تن کر احتجاجی پرچار کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کانگریس کے صدر پر الزام لگایا کہ گزشتہ 25 سالوں سے وارڈ میں کام کاج نہیں بلکہ ٹھیکہ داری کرتے ہوئے روڈ گٹر بنوائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وارڈ میں کوئی تعمیری کام نہیں ہوا ہے ۔اس کے برعکس کھنڈیل وال اسکول سے متصل آراضی پر زچہ خانہ جاری تھا۔اس جگہ پر شادی ہال بنایا گیا ہے، اسی طرح اسی سے متصل جگہ پر ایک ٹی بی سینٹر ہوا کرتا تھا اسے بھی بند کردیا گیا اور وہاں کارپوریٹر کی آفس بنائی گئی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کارپوریٹر تجربہ کار بدعنوانی و غنڈہ گردی میں ملوث ہے ۔
انہوں نے کوئی کام کاج نہیں کیا۔وارڈ نمبر 18 گزشتہ 25 سالوں سے سیاسی نمائندگی سے محروم ہے۔وارڈ میں کوئی نیا گارڈن، ہاسپٹل، اسکول، کوئی نئی سرکاری عمارت تعمیر نہیں کی ۔وارڈ میں کارپوریٹر کی ٹھیکہ داری اور اجارہ داری قائم ہے ۔غریب عوام کیلئے کوئی کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مصدقہ سردار عبد اللہ مبارک تعلیم یافتہ ہے، شبیر سیٹھ نے اس وارڈ میں چار اسکول دیا، دواخانہ دیاجبکہ موجودہ کارپوریٹر نے عوامی مفاد کیلئے کوئی کام نہیں کیا ۔روڈ گٹر کی تعمیر صرف ٹھیکہ داری ہے، کوئی سہولت نہیں ہے ۔راجہ نگر کی بستی کیلئے بھی موجودہ صدر کوئی مدد نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہم غنڈہ گردی اور پیسوں کی ریل پیل کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں ۔عوام وارڈ نمبر 18 سے سیکولر فرنٹ میں شامل سماجوادی پارٹی کے زاہدہ شکیل مگا اور سردار مصدقہ عبد اللہ مبارک اسی طرح اسلام پارٹی سے حافظ انیس اظہر و محمد عارف کو بھاری اکثریت سے رکشا و سائیکل نشانی پر مہر لگا کر کامیاب کریں ۔ہم پانچ سال تک وارڈ کی عوام کیلئے وقف رہیں گے ۔
