ایم آئی ایم کی وارڈ نمبر 7 سے امیدواری تو دوسرے وارڈ میں شیوسینا کی ورکری ، مستقیم ڈگنیٹی کی مجلس پر تنقید , مالیگاؤں سیکولر فرنٹ واضح اکثریت سے میئر بنانے جارہا ہے، رکشا اور سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں :آصف شیخ
0
جنوری 11, 2026
مالیگاؤں 11 جنوری / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی اور سماجوادی کے اتحاد بنام مالیگاؤں سیکولر واضح اکثریت کیساتھ فرنٹ میئر بنانے جارہا ہے، اس لئے عوام صرف رکشا اور سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف وارڈ نمبر 7 میں منعقدہ تشہیری میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرے نام سے کوئی دوسری پارٹی یا آزاد امیدوار ووٹ مانگے دینا نہیں ۔صرف سیکولر فرنٹ کو ووٹ کریں ۔انہوں نے کہا فرقہ پرستوں سے لڑنے کیلئے ہم نے ہی سڑک سے لیکر کورٹ تل کوششیں کی ہے اور جنم داخلہ، ایس آئی آر کیلئے بھی ہم ہی عوام کیلئے لڑینگے ۔جو لوگ خود کے ورکروں کی حفاظت نہیں کر سکتے وہ عوام کی کیا خاک مدد کرینگے، آصف شیخ نے عوام بالخصوص وارڈ نمبر 7 کے ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں اور شہر بھر میں جہاں جہاں سیکولر فرنٹ کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں انہیں رکشا اور سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ وارڈ نمبر 7 سے مجلس اتحاد المسلمین سے امیدواری کرنے والے لوگ وارڈ نمبر 2 میں شیو سینا کی ورکری کررہی ہیں ۔یہ لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں ۔ان جیسے چھپے غداروں کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے ۔انہوں نے کہا مالیگاؤں کارپوریشن پر بھگوا پرچم لہرانے والوں کو روکنا ہوگا ۔جنم داخلہ معاملہ میں ہماری خواتین جیل میں بند ہے ۔بی جے پی مالیگاؤں کے مسلمانوں سے بدلہ لینے کی بات کررہی ہے اور ہم خاموش کیوں ہیں، کیا ہمارے لوگوں کا خون جوش نہیں مارتا؟ اب بیدار ہونے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں سیکولر فرنٹ کو ووٹ کریں اور بی جے پی کو اسکی جگہ بتا دیں، ہم بی جے پی و ایس ایس ایس سے قانونی و جمہوری لڑائی لڑنے کیلئے تیار ہیں اور اب شہریان کو بھی تیار ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے وارڈ نمبر 7 کی عوام سے اپیل کی کہ مجلس والے الیکشن ہار رہے ہیں اور اب نیا نیا ڈھونگ کرینگے لیکن اپکو ہمت سے سائکل نشان پر مہر لگانا ہے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کمپاؤنڈ والوں پر بھی سخت تنقید کی ۔اس موقع پر وارڈ کی عوام نے چاروں امیدواروں اور آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کا استقبال کیا اور انہیں کامیاب کرنے کا وعدہ کیا ۔
