ناسک / اندرا نگر وارڈ نمبر 31 کے نرہری نگر کے پاتھرڈی پھاٹہ میں عمارت کی گیلری کی چوتھی منزل سے گرنے سے ایک 7 سالہ بچے کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے ۔
شیو گنگا ایونیو بلڈنگ کے رہنے والے کیانش پرفل بیداڑے (عمر 7سال ) کی المناک موت واقع ہوگئی۔ اتوار کی شام چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے وہ بالکونی میں کھیل رہا تھا۔ کھیلتے کھیلتے وہ اچانک اپنا توازن کھو بیٹھا اور سیدھا زمین سے ٹکرا گیا ۔ انچائی سے گر کر شدید زخمی ہوئے بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
کیانش کے والد کام کے سلسلے میں منماڈ میں تھے، جب کہ وہ اپنی ماں اور دو بہنوں کے ساتھ ناسک میں رہتے تھے۔ اکلوتے بچے کی ناگہانی موت سے بیداڑے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس معاملے میں اندرا نگر پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
