مشہور خبریں

گیس سلینڈر بلاسٹ ، ایک مرد ، دو بچے اور دو خواتین زخمی ، چار کی حالت نازک ، ناسک اسپتال روانہ،عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں ، مزید کاروائی کیلئے اس معاملے کی تفتیش جاری ہے : Dysp درشن ڈگڈ

مالیگاؤں :26 جنوری / یوم جمہوریہ کے موقع پر پولس پریڈ گراؤنڈ سے 250 میٹر کی دوری پر واقع کیمپ روڈ ایم ایس جی کالج کے سامنے سائیکل پر غبارے فروخت کرنے والے کا گیس سلینڈر پھٹ پڑا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ان زخمیوں میں ایک مرد اور دو بچے و دو عورتوں کا شمار ہے ۔اس طرح کی تفصیلات کیمپ پولس نے دی، انہوں نے بتایا کہ آج یوم جمہوریہ پر غبارا فروخت کرنے والا شخص یہاں غبارے فروخت کررہا تھا اور اس سے خریدنے کیلئے بچے و عورتیں بھی غبارا خرید رہے تھے ۔نائٹروجن گیس سے بھرے اس سلینڈر میں لیکیج ہونے سے یہ دھماکہ ہوا ہے ۔
اب تک کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ پانچ زخمیوں میں ونود تھورات، اتل شیواڑے، موہیت جادھو، پرمیلا یادو اور اجولہ مہاجن کا نام سامنے آیا ہے ۔ان زخمیوں میں سے ایک کو شہر کے پریاس ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے جبکہ چار افراد کو ناسک ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے ۔پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔یہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا؟ اسکی مکمل جانچ کی جارہی ہے ۔کسی کا جانی نقصان اب تک نہیں ہوا ہے ، البتہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں اور انکا علاج جاری ہے، وہیں پولس تفتیش بھی کی جارہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.