مشہور خبریں

مالیگاؤں لوکل کرائم برانچ کی بڑی کاروائی : ابوبکر نہال احمد و گیان دیو تامبے گرفتار ، 3 لاکھ 10 ہزار 5 سو روپے کا مال ضبط

مالیگاؤں / 17 مئی 2026 کو رمضانپورہ پولیس اسٹیشن میں داخل گناہ رجسٹر نمبر 76/026 قلم 331(3) ، 331(4) ، 305 کے تحت نامعلوم چور کے خلاف ایک چوری کا مقدمہ درج ہوا ، اس معاملے میں چوری لا خلاصہ وہ چوری کی تلاش کے کیلئے مالیگاؤں ناسک گرامین لوکل کرائم برانچ کے پولیس حوالدار سچن وراڑے اور انکے ساتھی پولیس سوانتسرکر سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہے تھے کے اسی دوران لوکل کرائم برانچ پولیس انسپکٹر دتتاتیرے شندے کو خفیہ خبر ملی کے مذکورہ بالا چوری ملزم (1) ابوبکر نہال احمد 30 سال ساکن گٹ نمبر 152 پلاٹ نمبر 11 میور میڈیکل کے پیچھے نوکرن سائزنگ کے پاس رمضانپورہ ، (2) گیان دیو سدا تامبے 21 سال ساکن جامنیری تعلقہ ناندگاؤں ضلع ناسک فی الحال رہائش جاجو واڑی پالی ٹیکنیک کالج کے پیچھے مالیگاؤں نے کی ہے ، خبر ملتے ہی لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تب انہوں نے مذکورہ بالا جرم کو قبول کیا ، پولیس نے اس معاملے میں چوری شدہ مال 54 ہزار مالیت کا کپڑے کا تاکھا ، 2 لاکھ 50 ہزار مالیت کی مہندرا اسپرو منی کار ، 5 ہزار روپئے مالیت کی کٹر مشین ، 15 سو روپے مالیت کی لیون کمپنی کی بیٹری ، ایکسٹرا کمپنی کے پاتے سمیت کل 3 لاکھ 10 ہزار 5 سو روپے مالیت کا مال ضبط کیا ہے ۔ دیگر تحقیقات رمضانپورہ پولیس کررہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.