اسی طرح اسی ماہ سے شہر کی اسکولوں میں تعلیم کا آغاز بھی ہونے جارہا ہے ایسے میں اسکولی بچوں اور عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلتی ہے اور انہیں آمد و رفت میں کوئی دشواری نہ ہو اس کیلئے اتی کرمن کیخلاف دوبارہ سخت کارروائی کارپوریشن شروع کررہی ہے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ راستوں پر تجاوزات کرنے والوں کیخلاف کارپوریشن جرمانہ بھی عائد کریگی اور انکے سامان بھی ضبط کئے جائیں گے ۔راستوں پر بے ترتیب کھڑی گاڑی ٹو وہیلر، فور وہیلر اور مال ٹرک پر کب کارروائی ہوگی؟ اس پر شہریان کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔
دوبارہ اتی کرمن کیخلاف سخت کارروائی شروع , سامان ضبط و جرمانہ عائد ہوگا ،راستوں پر بے ترتیب کھڑی ٹو وہیلر، فور وہیلر اور مال ٹرک گاڑیوں پر کب ہوگی کارروائی ۔۔۔۔؟
0
جون 02, 2026
مالیگاؤں / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ چیئرمین اعجاز بیگ نے انتباہ دیا ہے کہ دوبارہ اتی کرمن کیخلاف سخت کارروائی شروع کی جارہی ہے ۔بروز بدھ سے شہر کے اہم راستوں بالخصوص قدوائی روڈ، محمد علی روڈ، قبرستان والی مشرقی اقبال روڈ سمیت اہم راستوں پر آباد تجاوزات مخالف کارروائی تیز کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب شہر میں کوئی تہوار نہیں ہے ۔بارش کا موسم بھی شروع ہورہا ہے ۔
