مشہور خبریں

ناسک ضلع کے 8 تعلقوں میں شدید بارش کے پیشِ نظر آج تمام پرائمری ، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکول، آنگن واڑی اور کالجز کی چھٹی کا اعلان ،تمام تفریح مقامات ، آبشار ، ساحلی علاقوں اور ٹریکنگ پوائنٹس پر شہریوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد

مالیگاؤں : 1 اگست / محکمہ موسمیات کی جانب سے ناسک ضلع میں 'ریڈ الرٹ' اور شدید بارش کیساتھ بادل پھٹنے نیز سیلابی صورتحال کے خدشات کے باعث ضلع انتظامیہ نے یکم اگست 2026 کو تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ کلکٹر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق مالیگاؤں، ناندگاؤں، باگلان، کلون، تریمبکیشور، اگتپوری، پیٹھ اور سرگانہ تعلقوں کے تمام پرائمری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکول، آنگن واڑی اور کالجز آج یکم اگست کو بند رہیں گے، تاہم اساتذہ اور عملے کو ہنگامی خدمات کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ضلع انتظامیہ نے تمام سیاحتی مقامات، 
آبشاروں، ندی کے کناروں اور ٹریکنگ پوائنٹس پر شہریوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ یکم اگست کو منعقد ہونے والے تمام ہفتہ واری بازار اور بڑے عوامی اجتماعات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے NDRF اور SDRF کی ٹیموں کو حساس علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے، ندی نالوں سے دور رہنے اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.