مشہور خبریں

معروف ادارہ مدرسہ ریاض الجنہ کے زیر اہتمام مجلس تکمیل ناظرہ قرآن کریم و جنم داخلہ معاملے میں قید محروسین عبدالتواب و دیگر افراد کی رہائی کے لئے خصوصی دعائیہ مجلس

مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سمیت مضافات میں اپنی دینی تعلیمی خدمات کو خاموشی کے ساتھ انجام دے رہے معروف ادارہ مدرسہ ریاض الجنه ( محوی نگر ) کسی تعارف کا محتاج نہیں ، اس ادارہ میں ہر دن قوم کے بچوں کو عصری تعلیم کی فکر کے ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا اس ادارہ کا مشن اور مقصد ہے ، ادارہ کے بانی و ناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی ہر روز اس مضافاتی اور غریب علاقے میں تعلیم مشن کو مزید مضبوط بنانے اور بچوں کو جدید ترین دینی تعلیم سے جوڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ، اس نظام کو مزید آگے بڑھانے کے مقصد کے تحت آج مورخہ 15 جولائی بروز پیر 2:30 مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر واقع اکبری مسجد اوپری ہال میں ایک بابرکت مجلس تکمیل ناظرہ قرآن کریم بالتجوید منعقد ہوئی ، جس کی صدارت یحییٰ خان ورکشاپ والے نے فرمائی ، مجلس میں اس ماہ  *23* طلباء وطالبات آخری سورتوں کی تلاوت کرکے ناظرہ قرآن  کریم بالتجوید کی تکمیل میں شامل ہوئے ، 
نیز  جنم داخلہ معاملہ میں ڈیڑھ دو سال سے قیدوبند کی صعوبتیں جھیل رہے  محروسین خصوصا عبدالتوب بھائی، غزالہ پروین اور دیگر تمام محروسین کی رہائی کے لئے  مدرسہ ریاض الجنہ للبنات کی طالبات اور مدرسہ ریاض الجنہ کے طلباء نے آیت کریمہ اور سورہ فتح کا نصاب پورا کرنےکے بعداس بابرکت مجلس کے اختتام پر  مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی وناظم حافظ جمیل احمد صاحب اشاعتی زید مجدہ  نے دعا فرمائی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.