مالیگاؤں : شہر کے بڑا قبرستان میں سہولیات کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے قبرستان ٹرسٹ کے ایک نمائندہ وفد جس میں ایڈوکیٹ نیازلودھی،حافظ رضوان حبی، رئیس بھائی اور خورشید نے سابق رکن اسمبلی و سیکولر فرنٹ کے قائد آصف شیخ اور اسلام پارٹی کے گٹ نیتا خالد حاجی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک ایک مطالباتی مکتوب اور کاموں کی یادداشت پیش کی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پر قبرستان میں بنیادی سہولیات اور تعمیراتی کاموں میں عمر بن خطاب جنازہ ہال کی ازسرنو تعمیر کی جائے، اسی طرح قبرستان کے اندرونی حصوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر کی جائے کیونکہ قبرستان میں کئی اندرونی سڑکیں خستہ حال ہوگئی ہے بعض جگہ سڑک ہی نہیں ہے ۔
اسی کیساتھ قبرستان کے بیشتر حصوں میں الیکٹرک پول (کھمبے) اور تقریباً 200 سے 300 نئی لائٹس کی تنصیب کی جائے تاکہ رات میں آنے والی میت کے افراد کو آسانی ہو سکے ۔
اس موقع پر یہ مطالبہ بھی ٹرسٹ نے کیا کہ میمن جماعت خانے کی جانب سے سڑک کی تعمیر کے بعد دیوار کی اونچائی کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے شرارتی عناصر کے داخلے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا، عقب کی جانب موجود اس دیوار کی اونچائی بڑھائی جائے ۔اس موقع قبرستان ٹرسٹ کے ذمہ داروں میں ایڈوکیٹ نیازلودھی،حافظ رضوان حبی،رئیس بھائی اور خورشید کابل موجود تھے۔
