مشہور خبریں

مالیگاؤں کارپوریشن کی تعلیمی کمیٹی،ٹرانسپورٹ کمیٹی اور درختوں کی کمیٹی تشکیل دینے شہر سیکرٹری کا ایجنڈا جاری ,پارٹی وائز کارپوریٹرس کی تعداد کے مطابق کمیٹیوں کے اراکین کی نامزدگی کرنے میئر کی صدارت میں جمعہ کو خصوصی اجلاس طلب ,"کونسی پارٹی کو کتنی نشست؟ مالیگاؤں کارپوریشن کی 3 اہم کمیٹیوں کا فارمولہ سامنے آگیا!"

مالیگاؤں:یکم ستمبر /  میونسپل کارپوریشن میں تین اہم کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ تعلیمی کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی اور درختوں کی دیکھ بھال کمیٹی میں سیاسی جماعتوں کی عددی طاقت کے تناسب سے اراکین کی نامزدگی کیلئے جمعہ 4 ستمبر کو دوپہر 3:30 بجے کمشنر دفتر میں خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ کمیٹی میں 13 اراکین ہوں گے، جن میں ISLAM کو 5، AIMIM کو 3، شیو سینا کو 3 اور سماجوادی پارٹی کو ایک نشست دی جائے گی، جبکہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بحیثیت عہدہ رکن ہوں گے۔

تعلیمی کمیٹی میں 16 اراکین کی نامزدگی ہوگی۔ اس میں ISLAM کے 7، AIMIM کے 4، شیو سینا کے 3، سماجوادی پارٹی کا ایک اور کانگریس کا ایک رکن شامل ہوگا۔
اسی طرح درختوں کی دیکھ بھال کمیٹی میں 8 کارپوریٹرز اور 5 نامزد اراکین شامل ہوں گے۔ کارپوریٹر اراکین میں ISLAM کے 3، AIMIM کے 2، شیو سینا کے 2 اور سماجوادی پارٹی کا ایک رکن ہوگا، جبکہ نامزد اراکین میں ISLAM کے 2، AIMIM، شیو سینا اور سماجوادی پارٹی کے ایک ایک رکن شامل ہوں گے۔

میئر نسرین بانو محمد خالد، ڈپٹی میئر شان ہند نہال احمد، ہاؤس لیڈر نہال احمد محمد سلیمان، اپوزیشن لیڈر نیلیش ایکناتھ کاکڑے اور تمام پارٹیوں کے گروپ لیڈران کو اجلاس میں شرکت کی اطلاع دی گئی ہے۔ جنرل باڈی میں کمیٹی اراکین کے نام بند لفافوں میں جمع کرائے جائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.