مشہور خبریں

لیڈی سنگھم میونسپل کمشنر بھاگیہ شری ایکشن موڈ میں ، انتظامی امور کو لیکر افسران و ملازمین کی لگائی کلاس

ماليگاؤں / ماليگاؤں میونسپل کارپوریشن کی انچارج کمشنر محترمہ بھاگیہ شری وسپوتے نے آج صبح 7 بجے اچانک شہر کا دورہ کر کے صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔  سب سے پہلے انہوں نے دیانہ رمضان پورہ علاقے میں صفائی کا معائنہ کیا اور صفائی کی خراب حالت پر ناراضگی ظاہر کی۔ متعلقہ صفائی انسپکٹر کو کام میں سدھار لانے کی سخت ہدایت دی۔

اس کے بعد انہوں نے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے قریب صفائی حاضری مرکز کا دورہ کیا ، وہاں مزدوروں کی حاضری رجسٹر چیک کی اور غیر حاضر مزدوروں کی غیر حاضری لگانے کے احکامات دیے۔

پیدل صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے کدوائی روڈ پر تجاوزات ہٹانے کے احکامات دیے۔ اس دوران شہریوں نے صفائی کے بارے میں شکایت کی، جس پر انہوں نے متعلقہ صفائی انسپکٹر کو کام میں سدھار نہ کرنے پر معطل کرنے کی وارننگ دی۔
اس کے بعد انہوں نے گلشیر نگر ڈپو، شبیر نگر اور کمال پورہ علاقوں میں صفائی کا معائنہ کیا اور صفائی محکمہ کے افسران کو کام میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر انچارج کمشنر نے عام شہریوں سے بات چیت کی اور انہیں کچرا سڑک پر نہ پھینک کر گھنٹہ گاڑی میں ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے آپ اپنا گھر صاف رکھتے ہیں ویسے ہی اپنا محلہ اور اپنا شہر بھی صاف رکھیں ۔

صفائی مزدوروں سے بات چیت کے دوران انہیں شناختی کارڈ، دستانے، ماسک، گم بوٹ وغیرہ ضروری سامان نہ ہونے کا پتہ چلا، جس پر انہوں نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر انیل پارکھے کو ٹھیکیدار کو نوٹس دینے کے احکامات دیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر سنیتا کماوت، اسسٹنٹ کمشنر انیل پارکھے، تعلقات عامہ افسر پنکج سونونے، چیف صفائی انسپکٹر امیش سونونے، اقبال جان محمد وغیرہ افسران موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.