مشہور خبریں

سوشل میڈیا کی آڑ میں شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش ؟ ، AI کے ذریعے سیاسی رہنماؤں بالخصوص خواتین کے نام سے غیر مناسب ویڈیو اور تصاویر شیئر کیے جانے پر شدید تشویش و سخت کارروائی کا مطالبہ ، ترقیاتی کام روکنے کیلئے لیٹر بازی؟موجودہ MLA پر سنگین الزامات، رکاوٹوں کی فہرست عوام کے سامنے لانے کا اعلان ،ٹیپو سلطان تصویر معاملہ ہائی کورٹ میں ، 16ستمبر کو اہم سماعت

مالیگاؤں: 14 ستمبر /  سماجوادی پارٹی کے گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے پریس کانفرنس کے دوران شہر میں سوشل میڈیا پر جاری تنازعات، ذاتی نوعیت کی بیان بازی اور AI کے ذریعے سیاسی رہنماؤں، بالخصوص خواتین کے نام سے غیر مناسب ویڈیو اور تصاویر شیئر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو ابتدائی مرحلے میں ہی روکنے کی ضرورت تھی، بصورت دیگر اس کے اثرات شہر کے امن و امان پر پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور قابل اعتراض مواد نشر کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین اعجاز بیگ کی جانب سے ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے، جس میں سخت دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مستقیم ڈگنیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد سے اخلاقی حدود اور قانون کا احترام کرنے کی اپیل کی۔


ٹیپو سلطان تصویر معاملہ ہائی کورٹ میں ، 16ستمبر کو اہم سماعت : 


پریس کانفرنس میں کارپوریشن کے ڈپٹی میئر آفس میں مجاہدِ آزادی ٹیپو سلطان کی تصویر نصب کرنے کے معاملے پر بھی مستقیم ڈگنیٹی نے اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ محض ایک تصویر کا نہیں بلکہ آئینی احترام سے متعلق ہے۔ ان کے مطابق دستورِ ہند میں موجود ٹیپو سلطان کی تصویر کو ہٹانے کے لیے جاری کیے گئے خطوط کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور اس معاملے پر 16 ستمبر (بدھ) کو چیف جسٹس کی عدالت میں سماعت مقرر ہے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے ٹیپو سلطان کو ملک کے عظیم مجاہدِ آزادی اور قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں ان کی تصویر کی موجودگی ان کی تاریخی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔
ترقیاتی کام روکنے کیلئے لیٹر بازی؟ موجودہ MLA پر سنگین الزامات،رکاوٹوں کی فہرست عوام کے سامنے لانے کا اعلان


شہر کے ترقیاتی کاموں کو لے کر مستقیم ڈگنیٹی نے موجودہ ایم ایل اے اور ان کے نمائندوں پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مثبت سیاست اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر مقابلہ کرنے کے بجائے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے مختلف خطوط جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی ایسے تمام خطوط اور مبینہ رکاوٹوں کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر فرنٹ کی ٹیم شہر میں تعلیمی اور سماجی ترقی کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔ اسی سلسلے میں بھیونڈی کے جدید اسکولوں اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے وہ خالد حاجی اور ایک آرکیٹیکٹ سمیت ٹیم روانہ کر رہے ہیں، تاکہ مالیگاؤں میں بھی معیاری اور مثبت ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.