مشہور خبریں

بھائی کے گھر رہنے آئی بہن نے چاقو گھونپ کر کیا بھائی کا قتل ، بہن گرفتار ، 'میں اپنے بھائی کو مارنا نہیں چاہتی تھی ، لیکن...'


منماڑ : 29 اپریل / ایک بہن نے غصے میں آکر اپنے ہی بھائی کا قتل کردیا ، بہن بھائی کے پیار بھرے رشتے کو داغدار کرنے والا یہ واقعہ منگل کو منماڑ شہر کے وویکا نند نگر علاقے میں پیش آیا ہے ،  شادی شدہ بہن نے شراب کے نشے میں دھت اپنے بھائی کو چھرا گھونپ دیا۔  جس کی وجہ سے بھائی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ 


 بہن کے ہاتھوں بھائی کا قتل ہونے پر بہن نے کہا ، 'میں اپنے بھائی کو نہیں مارنا چاہتی تھی، لیکن...'

 واقعے کے بعد بہن خود ہی پولیس اسٹیشن گئی اور پولیس کو واردات کی تفصیلات بتائی ۔ جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول کا نام  سندیپ عرف بالو گونگے ہے ۔


 شریرام پور سے شادی شدہ بہن شوبھا گاروڈکر کچھ دنوں سے  وویکانند نگر میں واقع اپنے بھائی سندیپ کے گھر رہنے آئی تھی ۔ لیکن سندیپ بالو مسلسل نشہ میں رہتا تھا اور ہر وقت بدزبانی کرتا تھا۔  اس نے منگل کو بھی نشے میں دھت ہوکر اپنی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔  تو مشتعل شوبھا نے باورچی خانے کے چاقو سے سندیپ بالو کے پیٹ میں وار کر دیا ۔  زیادہ خون بہنے کی وجہ سے سندیپ بالو کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی ، شوبھا واقعہ کے بعد پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوکر پولیس کے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اپنے بھائی کو مارنا نہیں چاہتی تھی لیکن وہ مر گیا' ۔ بھائی چلا گیا ، ابا نہیں ہے ، اب ماں کے پاس کون رہے گا اسکی دیکھ بھال کون کریگا ۔۔؟ ایسا بولتے ہوئے شوبھا پولیس سے مدد کی بھیک مانگ رہی تھی ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.