مشہور خبریں

مہاراشٹر کی بیشتر میونسپل کارپوریشنوں کیلئے 17 مئی کو حتمی وارڈ حلقہ بندی اور نقشہ شائع کرنے کا اعلان ، 27 مئی تک اعتراضات درج کرنے کا موقع ، اگلے ماہ کے اندر انتخابات ہونے کا امکان

 


ممبئی : 10 مئی / بلدیاتی انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن اب انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔  پونہ ، ناسک، ناگپور ،ممبئی سمیت مہاراشٹر کی بیشتر میونسپل کارپوریشنوں کی حتمی وارڈ حلقہ بندی کا اعلان 17 مئی کو کیا جائے گا۔  جس سے گمان ہے کہ اگلے ماہ کے اندر انتخابات ہونے کا امکان ہے۔  اس سلسلے میں ان کارپوریشنوں کو آرڈر موصول ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاست میں اہم بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک سرکلر جاری کیا ہے۔  جس میں نئی ممبئی، وسئی ویرار، الہاس نگر، کولہاپور، آکولہ ، امراوتی، ناگپور، شولاپور، ناسک، پونہ ، پمپری چنچوڑ ، کلیان ڈومبیوالی، ممبئی اور تھانہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے حتمی وارڈ حلقہ بندی کا نقشہ 17 مئی کو سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔اس طرح کا آرڈر ریاستی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے سلسلے میں جاری کیا ہے ۔


خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے او بی سی کے سیاسی ریزرویشن پر اپنی سماعت کے دوران مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کے عمل کا دو ہفتے کے اندر اعلان کرنے کو کہا تھا۔  اس کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے یہ سرکلر جاری کیا ہے۔ آج سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش حکومت کو پھٹکار لگائی اور اسے وہاں بھی دو ہفتوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرنے کو کہا ہے ۔


ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول اطلاع کے مطابق وارڈوں کے ریزرویشن کا اعلان ایک ہفتے کے اندر کر دیا جائے گا۔17 مئی کو حتمی وارڈ کمپوزیشن (وارڈ رچنا) کا اعلان ہونے کے بعد الیکشن کمیشن اگلے ہفتے میں ریزرویشن جاری کر دے گا۔  ساتھ ہی ووٹر لسٹوں کو تقسیم بھی کیا جاسکتا ہے اور اگلے 10 دنوں میں اعتراضات اور مشورے طلب کرتے ہوئے کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔  اس لیے جون میں انتخابی بگل بجنے کا امکان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
  1. نیوز بلاگ اور ویب سائٹ بنانے کیلئے رابطہ کریں:9689748432 سمیر انڈین

    جواب دیںحذف کریں
  2. نیوز بلاگ اور ویب سائٹ بنانے کیلئے رابطہ کریں:9689748432 سمیر انڈین
    انصاری دانش
    7972809246

    جواب دیںحذف کریں