مشہور خبریں

لاؤڈ-اسپیکر کی اجازت کا فارم بھرنے میں عجلت نہ کریں ، قانونی نقاط پر غور کرنا ضروری ، رہنمائی کیلئے اسلم انصاری و شکیل بیگ سے رابطہ کریں :آصف شیخ , علاقہ وائز پولس اسٹیشن سے مسجدوں کو لاؤڈ-اسپیکر کی اجازت لینے کیلئے فارم کی تقسیم پر آصف شیخ کا مساجد کے ذمہ داروں کیلئے اہم پیغام

 


مالیگاؤں : 2 مئی (پریس ریلیز) مہاراشٹر حکومت کی جانب سے پوری ریاست میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نامے کا ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے ۔جسکی روشنی میں مالیگاؤں شہر و اطراف میں پولس انتظامیہ کی جانب سے علاقہ وائز پولس اسٹیشن سے مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نامے کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے فارم تقسیم کرتے ہوئے معلومات جمع کی جارہی ہیں ۔جس میں کئی باریک باریک معلومات اور سوالات درج ہیں ایسے میں مساجد کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ لاؤڈ-اسپیکر کی اجازت نامے والے فارم کو بھرنے میں عجلت کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ تمام باریک نقاط اور درج سوالات کا بغور مطالعہ کریں اس کے بعد ہی فارم بھرنے کرنے کی کوشش کریں ۔شیخ آصف نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے اسلم انصاری اور شکیل بیگ کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ مساجد کے ذمہ داران کی قانونی پوائنٹ کے مطابق رہنمائی کریں ۔


شیخ آصف نے کہا کہ اس ملک میں قانون کے مطابق تمام مذاہب کو اپنے اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے زندگی گزارنے کی اجازت ہے ۔دستور ہند نے مذہبی حقوق دیئے ہیں ۔اس لئے ہمیں ان دستوری حقوق و قوانین کے مطابق مسجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی معلومات پولس اسٹیشن وائز دینے  سے پہلے غور و خوص کرنا اشد ضروری ہے ۔اس لئے ٹرسٹیان مساجد ،امام حضرات پولس اسٹیشن وائز تقسیم کئے گئے لاؤڈ-اسپیکر کی اجازت نامے والے فارم کو بھرنے کیلئے اسلم انصاری اور شکیل جانی بیگ سے رابطہ کرسکتے ہیں ہم پر ممکن قانونی پہلو کو دھیان میں رکھتے ہوئے ممکن ہوا تو فارم بھریں گے ۔لہذا فارم پر کرنے میں عجلت یا جلدبازی کا مظاہرہ نہ کریں ۔

آصف شیخ نے کہا کہ جب کبھی بھی کوئی بھی فرقہ پرست لیڈر مذہبی منافرت پیدا کریگا، اسلام اور مسلمانوں کیخلاف بیان دیگا تو کیا اس وقت پھر نئے سرے سے تمام ریکارڈ جمع کئے جائیں گے؟ جوکہ مناسب نہیں ہے ۔اس لئے مذہبی حقوق کی روشنی میں ہمیں مستقبل کیلئے اقدامات طئے کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسلم انصاری سے 9423966909 اور  شکیل بیگ سے اس نمبر 9373238830 پر رابطہ کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.