مالیگاؤں : 2 مئی / امسال لشکر والی عید گاہ پر نماز پڑھنے والوں کو خاص طور پر بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ دو سال بعد عید گاہ پر نماز کا موقع میسر ہونے پر لوگ پہلے ہی کافی جوش و خروش کے ساتھ عید گاہ پہنچیں گے ۔ لیکن اس بار معاملہ کافی مختلف ہے۔ متعدد شہروں میں پہلے ہی شرپسندوں کی جانب سے اکسانے اور پھر منظم تشدد کی وارداتیں انجام دی گئ ہیں۔۔ اور پھر مالیگاؤں میں بھی 12 نومبر کی واردات ، اور عید گاہ جاگنگ ٹریک معاملہ ، کافی حساس رخ اختیار کرچکا ہے۔ اور ذرا سی بے احتیاطی یا ہماری بے وقوفی خدا نخواستہ کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس لئیے مودبانہ گزارش ہیکہ لشکر والی عیدگاہ پر دوگانہ ادا کرنے والے حضرات، راستہ چلتے ہوئیے سنت کے مطابق آہستہ آواز میں تکبیر کہتے ہوئیے اپنی نظروں کی حفاظت کرتے ہوئیے، ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئیے چلیں۔
برادران وطن کے رہائشی علاقوں میں گھسنے سے حتی الامکان گریز کریں۔۔
روڈ پر رک کر گھگری پاپڑ ، وڑا پاؤ کھاکر یہ ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ ہم لوگ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد سے اب تک بھوکے پیاسے بیٹھے تھے اور اب ایک مہینہ بعد ہمیں کسی نے کھانا دیا ہے بلکہ یہ چٹورا کام اپنے گھر اور محلے میں آنے کے بعد کرلیں ۔۔
جاگنگ ٹریک سے بالکل چھیڑ چھاڑ نا کریں۔۔
اپنے گھرون سے وضو بنا کر نکلیں۔ وضو کے لئیے برادران وطن کے گھروں اور دکان کے آگے بھیڑ کرنے سے بچیں۔۔اللہ تعالی ہم سب کو عید کی حقیقی خوشیاں عطا فرمائے، اور ہمارے شہر اور عالم اسلام کی حفاظت فرمائے اور ہمیں بھی عقل سلیم و قلب سلیم عطا فرمائے آمین ۔ اس طرح کی اپیل سوشل میڈیا واٹس اپ پر گشت کر رہی ہے ، جو مفاد عامہ میں جاری کی گئی ہے ، شہریان خاص کر بڑی عید گاہ پر نماز عید الفطر ادا کرنے والے افراد احتیاط برتیں اور حسن سلوک و اپنے اخلاق سے مذہب اسلام کی حقیقت کو بیان کریں ۔