مشہور خبریں

موسلا دھار بارش میں تاجروں کی کار بے قابو ہوکر پلٹی ہوگئی ، 1 تاجر جاں بحق ، 2 شدید زخمی

 


بلڈانہ : 13 جون / ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سمرودھی ہائی وے پر ایک کار دلخراش حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ وہیں اس حادثے میں ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔  یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اورنگ آباد سے سمرودھی ہائی وے پر بلڈانہ کی طرف جا رہی تھی۔  دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اچانک طوفانی بارش شروع ہونے کے بعد ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا۔  اس کے بعد کار دیوائیڈر کے گڑھے سے ٹکرا کے تین سے چار بار الٹی ہو ہوکر حادثے کا شکار ہو گئی ۔


 اتوار کو ضلع بلدانہ کے کچھ تاجر سمرودھی ہائی وے پر اورنگ آباد سے مہکر واپس آ رہے تھے۔  مہکر کے بلی رام کھوکلے (45)، چندرکانت سیتارام سبلے (43) اور سنیل شری رام لمبیکر (45) کار (نمبر ایم ایچ 28، بی کے 3100) میں اورنگ آباد سے مہکر جارہے تھے۔  اس  درمیان سڑک پر تیز بارش شروع ہو گئی۔ جس کے بعد تیز رفتار کار پر سے ڈرائیور کا کنٹرول چھوٹ گیا اور کار خطرناک حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار تین سے چار بار پلٹی ہوئی ۔ اس حادثے میں مہکر کا ایک تاجر بلیرام کھوکلے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ اس حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ۔  اس معاملے میں چندن جھیرا پولیس اسٹیشن  میں حادثاتی موت کا اندراج کیا گیا ہے ۔

 سمرودھی ہائی وے شروع ہونے سے پہلے ہی اس پر ٹریفک شروع ہو گئی ہے اور حادثات بھی شروع ہو گئے ہیں۔  لیکن اس کے باوجود سمرودھی ہائی وے کا کام جاری ہے، اس سے ٹریفک کیسے شروع ہوئی؟  ایسا سوال اب اس موقع پر اٹھایا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.