نئی دہلی : 5 جون / نوپور شرما نے ایک ٹی وی مباحثے میں محمد ﷺ کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا ۔ نوپور شرما کے بیان کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ آج بی جے پی نے ایک کتابچہ بھی جاری کیا ہے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ وہ تمام مذاہب کے عظیم لوگوں کا احترام کرتی ہے۔
بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوپور شرما نے کچھ دن پہلے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس بیان کی وجہ سے بی جے پی نے نوپور شرما کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔ چنانچہ نوین جندال کی بنیادی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
نوپور شرما کے بیان پر مختلف تنظیموں نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ رضا اکیڈمی اور ایم آئی ایم نے نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی تھی۔ رضا اکیڈمی نے الزام لگایا تھا کہ شرما کے ریمارکس سے مسلم کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ وہیں اس متنازعہ بیان کو لیکر گزشتہ روز کانپور میں بھی فسادبرپا ہوا ہے ، معاملے کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے نوپور شرما اور نوین جندال کو 6 سال کے لئے پارٹی کی رکنیت سے معطل کر دیا ہے ۔ سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر پر اس معطلی کو لیکر مختلف کمینٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو طنز کررہے ہیں کہ اس طرح کی کاروائی اگر پہلے کی جاتی تو دہلی اور کانپور میں ہوئے فساد کو روکا جاسکتا تھا ۔