مشہور خبریں

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر رسم پرچم کشائی و سول اسپتال اسٹاف کا استقبال

 


مالیگاؤں  /11 جون بروز جمعہ کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بنیاد رکھے پورے 23 سال مکمل ہوچکے ہیں ان 23 سالوں میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے عوام کے لئے بہت سارے تعمیری، فلاحی و سماجی کام کئے ہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر و ممبر آف پارلیمنٹ شرد چندر پوار صاحب کا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہیکہ 80 فی صد سماجی کام اور 20 فی صد سیاست کی جائے اور راشٹروادی کانگریس پارٹی یہی کرتے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے

آج اس موقع پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید  کی قیادت میں مالیگاؤں راشٹروادی بھون پر صبح 10 بجکر 10 منٹ پر رسم پرچم کشائی ادا کی گئی بعد ازاں اس پروگرام کے بعد صبح 11 بجے سول ہاسپٹل جاکر ہاسپٹل اسٹاف کا استقبال کیا گیا چونکہ کرونا مہا ماری میں ہاسپٹل اسٹاف نے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام انجام دیا اسلئے آج اس موقع پر استقبال کیا گیا ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.