کلیان : 11 جون / جنتاسماچار / منڈا ٹٹوالا میں رہائش میاں بیوی کے قتل سے علاقے میں سنسنی ، قتل معاملے میں مشتبہ بیٹا گرفتار ،
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق اشوک بھوسلے 55 سال ، ان کی بیوی وجیہ بھوسلے 50 سال اور ان کا بیٹا منڈا میں پنچاوٹی چوک کے قریب سائی درپن عمارت میں رہتے ہیں ۔ جمعرات کی شام اشوک اور وجیہ کے گھر سے بدبو آنے لگی ۔ گھر سے بدبو نکلنے کی اطلاع ٹٹوالا پولس کو دی گئی ، اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسر کے ساتھ ٹیم موقع پر پہنچے ۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے شوہر اور بیوی کو گھر میں قتل شدہ پایا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی شام میں پیش آیا ہے ،
ٹٹوالا پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے رکمنی بائی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ یہ قتل کس نے اور کس مقصد کے لیے کیا ہے۔۔؟ اس بارے میں فی الحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ، مقتول اشوک کے بیٹے کو اس معاملے میں مشتبہ ملزم کے طور پر حراست میں لیا گیا ہے ۔ اس قتل معاملے کی دیگر تحقیقات ٹٹوالا پولیس کررہی ہے ۔