مشہور خبریں

ڈمپر کی زد میں آکر باپ کی جگہ پر ہی موت ، بیٹی شدید زخمی

 


دھولیہ : 15 جون / ڈمپر ٹرک کی زد میں آکر باپ موقع پر جاں بحق اور بیٹی شدید زخمی ہوگئی ۔  حادثہ واڑی بڈروک (تعلقہ شیر پور) کے قریب پیش آیا۔  مرنے والا اور زخمی باپ بیٹی ہے ، مرنے والے کی شناخت ساگر کولی ساکن شیوالے تعلقہ ساکری کے طور پر ہوئی ہے ، معلوم ہوکہ باپ ساگر کولی و بیٹی دیویا رشتہ داروں سے ملنے جارہے تھے کے اسی دوران یہ دلخراش حادثہ پیش آیا ہے ۔

 شیوالی گاؤں میں رہائش مرنے والے ساگر بھیم راؤ کولی اپنے کزن کی شادی میں والمیک نگر میں بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر شرکت کے لیے آئے تھے ۔  شادی کی تقریب کے بعد وہ دونوں اپنے رشتہ داروں سے ملنے واڑی خورد (تعلقہ شیر پور) جا رہے تھے کہ واڑی بدروک کے مقام پر ڈمپر سے ٹکرا گئے۔ جس کے بعد دونوں سڑک پر گر گئے اور ساگر کولی کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ بیٹی دیویا شدید طور پر زخمی ہو گئی۔  اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج کے بعد دھولیہ  منتقل کر دیا گیا ہے۔

 اس خوفناک حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر بھی پلٹی ہوگیا ۔  ساگر کولی کے  پسماندگان میں ماں، باپ، بیوی، بھائی، بہن، بیٹی اور بیٹا ہے۔  اس واقعہ سے پورے تعلقہ میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.