مشہور خبریں

دسویں بورڈ امتحان کے نتائج جمعہ کو دوپہر ایک بجے ظاہر کیا جائے گا ، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ٹویٹ کر معلومات شیئر کی


 ممبئی : 16 جون /  دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ تمام طلباء، اساتذہ، والدین اور پوری تعلیمی برادری نتائج کو لیکر متجسس تھیں ۔ دریں اثنا، اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ " مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے مارچ-اپریل 2022 میں بورڈ امتحان کا انعقاد کیا تھا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم سب دو سال سے کورونا سے لڑ رہے ہیں۔  اس ضمن میں یہ امتحانات ہوئے،ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ بچوں  نے محنت، استقامت، صبر اور تحمل سے اپنی تعلیم مکمل کی اور اس امتحان کا سامنا کیا۔ ہم سب کے ذہنوں میں تجسس ہوگا اور طلبہ یا والدین میں تھوڑا سا تناؤ بھی ہوگا کہ امتحان کا نتیجہ کب آئے گا۔  تو میں آج کی گفتگو سے کہنا چاہتی ہوں کہ دسویں جماعت کا نتیجہ 17 جون (کل) دوپہر 1 بجے ظاہر کیا جائے گا۔ 


ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ آپ ذیل میں دی گئی مختلف ویب سائٹس کے ذریعے یہ نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔آپ نے جو مطالعہ کیا ہے وہ کامیاب ہوگا۔  اس لیے آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے، میں آج تمام طلباء اور والدین سے یہی خواہش کرتی ہوں کہ آنے والا کل آپ کے لیے خوشگوار اور پرجوش دن ہو۔


mahresult.nic.in 

sscresult.mkcl.org 

ssc.mahresults.org.in

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.