مالیگاؤں : 15 جون (پریس ریلیز) نیا تعلیمی سال امنگوں اور حوصلوں کو جگہ بخشنے والا ہوتا ہے۔ طلبہ اپنے پچھلے تعلیمی ریکارڈ سے کچھ بہتر کرنے کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں۔ بہتر مستقبل کی طرف پیش قدمی ان میں ایک نئی جان ڈال دیتی ہے۔ آج سے ریاست بھر میں رواں تعلیمی سال 23-2022 کے لئے اسکول کھل گئے ہیں ۔
خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSC) عبدالمطلب کیمپس میں آج سے نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز کیا جاچکا ہے ۔اس تعلیمی نئے سال کے موقع پر رائل یونیورسل اسکول کے پرنسپل سید ظہیر نے رواں سال کے طلبہ وطالبات کو گزشتہ سال کے طلبہ وطالبات کی کارکردگی کو بتاتے ہوئے کہا کہ انگلش زبان کو سیکھنا آج کتنا ضروری ہے۔ انہوں نے ٹرین کی پٹڑی کی مثال دیتے ہوئے طالبات کو سرپرست و اساتذہ کی خدمات و اہمیت کے بارے میں بتایا جس سے طالبان علم کے مستقبل کو روشن بنا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس درمیان نئے اساتذہ کا تعارف پیش کیا گیا۔ اور طلبہ وطالبات کا ویلکم کارڈ کے ذریعے شاندار استقبال کیا گیا۔ جبکہ اساتذہ نے طلبہ میں مٹھائیاں تقسیم کی۔ وہیں چیئرمین رضوان عبدالمطلب کی جانب سے طلبہ کو نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی گئی ۔