مالیگاؤں : 9 جون / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں
اس اسکیم کے تحت اسٹریٹ وینڈرز (پھیری والوں ) کو بینک کے ذریعے ایک سال کے لیے 10,000 روپے کا غیر سودی قرض فراہم کیا جائے گا ، قرض کی باقاعدہ ادائیگی پر 7% سود سبسڈی اور ڈیجیٹل لین دین پر کیش بیک ملے گا۔ اگر اسٹریٹ وینڈر ( بیچنے والے ) وقت پر قرض کی ادائیگی کرتے ہیں تو بینک دوسری بار 20,000 روپے کا قرض انھیں فراہم کرے گی ۔
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اس اسکیم کا فائدہ 5666 اسٹریٹ وینڈرس کو فراہم کرنا چاہتی ہے۔ اسٹریٹ وینڈرز کو پی ایم سواندھی یوجنا کا فائدہ اٹھانے کے لیے www.pmsvanidhi.mouha.gov.in پر آن لائن LOR کے لیے درخواست دینی چاہیے۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سواندھی روم سے LOR کی منظوری کے بعد قرض کے لیے درخواست دیں ۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے تحت کنزیومر سروس سینٹر (سی ایس سی) / آپلے سرکار سیوا کیندر کے ذریعہ آن لائن قرض کا فارم بھرا جا رہا ہے ۔ خواہش مند افراد اپنے قریبی کسٹمر سروس سینٹر (CSC) پر درخواست دیں سکتے ۔ قرض حاصل کرنے کیلئے آج تک 6109 اسٹریٹ وینڈرز نے آن لائن قرضوں کے لیے درخواست دی ہے جن میں سے 4239 اسٹریٹ وینڈرز کو بینکوں نے قرضوں کی منظوری دے دی ہے۔ 8967 اسٹریٹ وینڈرز نے کارپوریشن کے سفارشی خط (LOR) کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرایا ہے۔
جن میں سے 8912 اسٹریٹ وینڈرس کو کارپوریشن نے آن لائن سفارشی خط (LOR) دیا ہے۔ تاہم، قریب ترین (CSC) مرکز یا اپنے موبائل سے قرض کے لیے آن لائن درخواست دیں۔ اس کے علاوہ جن اسٹریٹ وینڈرز نے ابھی تک قرض کے لیے درخواست نہیں دی ہے وہ فوری طور پر آن لائن درخواست دیں اور جن مستحقین نے پہلے لیا گیا قرض ادا کیا ہے وہ 20,000/- روپے قرض کے لیے درخواست دیں۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے زیادہ سے زیادہ پھیری فروشوں سے پی ایم سواندھی یوجنا کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اس طرح کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر (خواتین و اطفال) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کی جانب سے موصول ہوئی ہے ۔
سبھی پھیری کرنے والے اور چھوٹا موٹا دھندہ کاروبار کرنے والے افراد بینک سے 10 ہزار روپے کا قرض حاصل کر سکتے ہیں ، ایسے افراد جو رقم حاصل کرنے کے لئے کسی بھی طرح کی رہنمائی چاہتے ہیں تووہ سوشل ورکر مجیب خان سے اس نمبر 8766633620 پر رابطہ کر رہنمائی و مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔