مالیگاؤں : 4 جون / ناسک شہر میں بڑھتے جرائم پر سٹی پولیس کمشنر نے بالآخر کمشنریٹ کی حدود میں کومبنگ آپریشن اور آل آؤٹ آپریشن کا حکم جاری کر دیا۔ جمعرات کی رات سے ہی سینئر پولیس افسران و ملازمین پیدل گشت کے لیے شہر کی سڑکوں پر اتر گئے ۔ اس دوران پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق ناسک روڈ پولس اسٹیشن کی حدود میں سینئر انسپکٹر انیل شندے کی رہنمائی میں جمعرات کی رات 8 سے 10 بجے تک ایکلہارے، سننر پھاٹہ ، ریلوے اسٹیشن ، جیل روڈ اور دیولالی گاوں کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن اور آل آؤٹ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے مطلوب ملزم، ریکارڈ پر موجود ملزم، ہسٹری شیٹر ، تڑی پار ، اور چوروں کی تفتیش کی۔ اس آپریشن کے لیے آٹھ پولیس افسران اور 69 پولیس افسران پر مشتمل پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ کومبنگ آپریشن کے دوران، ملزم یش جادھو (20، ساکن ارینگلے مالا، ایکلہارے روڈ، سننر پھاٹہ )، جو چندواڑ پولیس اسٹیشن کو ڈکیتی کے لیے مطلوب تھا، کو ناسک روڈ پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ سینئر پولیس انسپکٹر انیل شندے نے کہا کہ کومبنگ آپریشن اور آل آؤٹ آپریشن ہر رات کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ طویل عرصے کے بعد پولیس افسران اور عملہ رات کے وقت پیدل گشت پر اکٹھے سڑکوں پر نکل آئے۔ وہیں ناسک گرامین حدود سمیت مالیگاؤں شہر کی کئی علاقوں میں بڑی بڑی چوری کی وارداتوں کے ساتھ موٹر سائیکل کی چوری اور غیر قانونی کاروبار دھوم سے جاری ہے ، ایسا لگتا ہے جیسے چوروں اور حرام خوروں پر سے پولیس کی پکڑ کمزور پڑ گئی ہے ، شہر میں 2 لاکھ ، 5 لاکھ اور 10 لاکھ کی چوری عام بات سی لگنے لگی ہے ، ناسک گرامین ضلع ایس پی سمیت محکمہ پولیس کو بھی شہر میں جرائم پیشہ افراد پر اپنا دبدبہ قائم رکھنے کے لئے خصوصی مہم شروع کرنی چاہئے ، تاکہ عوامی جان مال کو محفوظ رکھنا یقینی بنایا جاسکے ۔