مشہور خبریں

واٹر پمپ چالو کرنے گیا 17 سالہ نوجوان تالاب میں گر کر ہلاک

 


مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر سے 30 سے 35 کلو میٹر کی دوری پر واقع نامپور گاؤں میں کل ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک 17 سالہ نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔


ملی تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک نے نمائندہ جمال شیخ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کل 21 فروری کی صبح 7 بجے کے دوران نامپور گاؤں میں رہائش 17 سالہ ستیش ٹھاکرے اپنے کھیت میں پانی حاصل کرنے کے لئے تالاب میں لگے واٹر پمپ کو چالو کرنے گیا تھا کہ اسی دوران اسکا پیر پھسلنے کے سبب وہ تالاب میں جاگرا ،


اہل خانہ کو خبر ملتے ہی نوجوان کی تلاش شروع کی گئی ، مقامی تیراک سمیت ناسک سے تیراکوں کو موقع پر طلب کر تلاش کی گئی ، شام 6 بجے تک نوجوان کی لاش نہیں ملنے کے بعد کیمپ علاقے کے پپو ممبر نامی شخص نے مالیگاؤں فائر بریگیڈ کے شکیل تیراک سے رابطہ کر حادثے کی اطلاع دی ، خبر ملتے ہی شکیل تیراک نے شام ساڑھے سات بجے موقع پر پہونچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا ، 30 سے 35 فٹ پانی سے بھرے تالاب میں 2 گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد نوجوان کی لاش برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ، اس معاملے میں پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.