سٹانہ / سٹانہ تعلقہ کے تہارا آباد انتا پور چوپھلی پر جائے کھیڑا پولس کے ذریعہ کئے گئے چھاپہ مار کاروائی میں 12 لاکھ 27 ہزار روپئے مالیت کی غیر قانونی شراب کا ذخیرہ ضبط کیا گیا ہے۔
پولس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شری کرشنا پاردھی اور ان کے ساتھیوں نے جال بچھا کر سٹانہ سے پمپلنیر جانے والے کنٹینر (G.J. 15 AV 6218) کو انتا پور چوپھلی، تہارا آباد میں روک لیا۔ پولیس نے کنٹینر کا معائنہ کیا تو اس سے 12 لاکھ 27 ہزار روپے مالیت کی غیر ملکی کمپنی کی غیر قانونی شراب کا ذخیرہ برآمد ہوا۔ اس سلسلے میں جائے کھیڑا پولیس اسٹیشن میں بغیر لائسنس کے شراب کی غیر قانونی نقل و حمل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس دوران ناسک گرامین ضلع ایس پی شاہجی امپ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی، ڈی واے ایس پی پشکراج سوریاونشی، پولیس سب انسپکٹر نوناتھ رسل، پولیس کانسٹیبل سنیل پاٹل، پولیس نائک امیش بھدانے، یوگیش سریراساگر، پرتھوی راج بارگل ، سونوانے وغیرہ نے انجام دی ہے ۔


