مشہور خبریں

سماجوادی کی سہیوگ اندولن میں اسلام پارٹی ،کمیونسٹ، راشٹریہ جنتا دل، کانگریس پارٹی سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کی حمایت , ایس آئی آر سروے میں بی جے پی کی پرائیویٹ ایجنسی ملوث، مستقیم ڈگنیٹی کا الزام ,میپنگ ہوئے ووٹرس کی لسٹ طلب کرنے اور جانچ کے بعد انومریشن فارم دینے پرانت آفیسر کا تیقن ، دھرنا ملتوی

مالیگاؤں / مالیگاؤں میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایس آئی آر (SIR) سروے کے خلاف سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کی جانب سے پرانت آفس پر شان ہند و مستقیم ڈگنٹی کی قیادت میں احتجاج جاری ہے۔ اس سہیوگ آندولن میں براہ راست مستقیم ڈگنیٹی نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سروے دراصل بی جے پی کی ایک پرائیویٹ ایجنسی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ڈگنیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سروے کا مقصد کچھ بھی ہو، عوام کو تعاون کرنا چاہیے، لیکن شہر میں آمرانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپریل میں ہونے والے  mapping کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے پاس ووٹر کارڈز اور ثبوت موجود ہیں، مگر ان کے ووٹ سے انومریشن فارم نہیں تقسیم کئے گئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مالیگاؤں میں بی جے پی نے ایک پرائیویٹ ایجنسی تعینات کی ہے جس نے اپنا الگ ایپ بنایا ہے۔ بی ایل اوز (BLOs) جو فارم بھرتے ہیں، ان کی معلومات اس پرائیویٹ ایجنسی کو کیسے دستیاب ہوتی ہیں؟اور الیکشن آفیسر کے ایپ تک رسائی بھی اس پرائیویٹ ایجنسی کو کیسے دی گئی ہے، جو ووٹروں کا فیصلہ کر سکتی ہے کہ کون ووٹ دے سکتا ہے اور کون نہیں؟ ۔ڈگنیٹی کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کا سروے نہیں بلکہ بی جے پی کا سروے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے بعد عوام میں بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ اس لیے مودی حکومت ووٹر لسٹ سے اپوزیشن کے ووٹروں کے نام کاٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے عوامی طور پر دھمکی دی ہے کہ ووٹروں کی سماعت کے دوران ان کے کارکن موجود رہیں گے۔ اگر الیکشن کمیشن شفاف طریقے سے سروے نہیں کرتا اور پرائیویٹ ایجنسی کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں سماجی کارکن ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ مالیگاؤں میں ایس آئی آر سروے کے دوران متعدد ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس سے مالیگاؤں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن سے فوری وضاحت اور شفاف تفتیش کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ یہ تحریک آگے بڑھے گی اور اگر الزامات کی تحقیقات نہ کی گئی تو مالیگاؤں کے ووٹرس کا نقصان ہوگا اس لئے عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔


اس سہیوگ میں اسلام پارٹی کے رہنما آصف شیخ کی ہدایت پر پارٹی کے صدر نوید خطیب ،احسان شیخ ،جنید عالم و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی وہیں ۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی ، راشٹریہ جنتا دل، کانگریس پارٹی اور شہر کی ہندو مسلم سماج میں کام کررہی سماجی تنظیموں نے بھی حمایت دی اور دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کئے جارہے ایس آئی آر سروے کی آڑ میں عوام کو پریشان کرنے کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے پرانت آفیسر سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ جنکے نام میپنگ ہوچکی ہے انہیں انومریشن فارم دیا جائے اور انکے ووٹ کو بھی قبول کرتے ہوئے انکے حق رائے دہی کو بحال کیا جائے ۔اس موقع پر پرانت آفیسر نے دھرنا گاہ میں حاضری دیتے ہوئے مظاہرین میں شان ہند و مستقیم ڈگنٹی کو تیقن دیا کہ وہ ناموں کی لسٹ فراہم کریں، جن لوگوں کے فارم نہیں آئے ہیں انہیں فارم دینے کے دو دن کے بعد لسٹ کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 30 جولائی کے بعد انہیں انومریشن فارم دینے کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا ۔اس تیقن پر سماجوادی پارٹی کا سہیوگ اندولن ملتوی کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.