انہوں نے کہا کہ اعجاز بیگ نے پارلیمنٹ الیکشن سے اسمبلی اور کارپوریشن الیکشن تک کانگریس پارٹی کو سینچا ہے اور انکے ساتھ اس طرح کا بھید بھاؤ کانگریس پارٹی نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے مستقبل میں سخت فیصلہ لینے کا بھی اعلان کیا ۔اس موقع پر ناراض ورکروں نے کہا کہ مہاراشٹر پردیش کانگریس پارٹی کے پرش وردھن سپکال نے کانگریس کے سینئر لیڈر کمزور کرنے کی سپاری تو نہیں لی ہے؟ ۔
عمران انجینئر کی صدارت ناقابل قبول ،اعجاز بیگ کے حامیوں کی ناراضگی
0
جولائی 20, 2026
مالیگاؤں / کانگریس کے نئے صدر عمران انجینئر کو منتخب کئے جانے پر مالیگاؤں شہر کانگریس بھون پر پریس کانفرنس کے اختتام کے بعد کانگریس بھون کے مرکزی ہال میں ناراض ورکروں نے عمران انجینئر کی صدارت کا انکار کرتے ہوئے کانگریس ہائی کمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اعجاز بیگ کو دوبارہ صدر بنائے، ہم پارٹی کے فیصلے سے متفق نہیں ہے ۔انہوں نے عمران انجینئر نہیں چلے گا نہیں چلے گا کی بیان بازی بھی کی ۔ایک طرف پارٹی کو ماننے والے ذمہ داران نے پارٹی کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے پریس کانفرنس طلب کی تو دوسری جانب اعجاز بیگ کے حامیوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کو شوبھا تائی بچھاؤ کی سازش قرار دیا ۔
