مشہور خبریں

آل مہاراشٹر پینٹنگ کمپٹیشن2023 میں مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول کے ستارے سر بلند

 


مالیگاؤں / آئے. ڈی. ٹی ناشک کی جانب سے آکار آل مہاراشٹر پینٹنگ کمپٹیشن2023 کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں تقریباً پورے مہاراشٹر سے 10000 طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ پروفیشنل آرٹسٹ حضرات نے بھی حصہ لیا۔

 الحمدللہ نویں اور دسویں جماعت کے گروپ میں ہماری اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ انصاری منتشاءاشفاق احمد کو آل مہاراشٹر چہارم انعام سے نوازا گیا۔بطور انعام  خوبصورت ٹرافی و  سرٹیفکیٹ سے مستفیض کیا گیا۔

اسی طرح پروفیشنل آرٹسٹ گروپ میں ہماری اسکول کے ڈرائنگ ٹیچر سلمان احمد محمد فاروق سر کو آل مہاراشٹر اعزازی انعام سے نوازا گیا۔انعام میں خوبصورت ٹرافی سرٹیفکیٹ اور نقد شامل ہیں۔ اس مقابلے میں جج کے فرائض انٹرنیشنل آرٹسٹ پرفل ساونت صاحب ناسک نے انجام دیئے۔ ان کی جانب سے سلمان سر کو  پرفل ساونت سگنیچر برش بطور تحفہ دیا گیا۔


اس کامیابی پر چیرمین امطاک اسحاق سیٹھ زری والا ،سکریٹری سراج احمد دلار ،جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر عرفان رحمانی و اراکین امطاک نیز ہیڈماسٹر ریحان احمد ہمدانی صاحبان و اسٹاف ممبران کیجانب سے انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔شعبہ نشرواشاعت مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول وجونیر کالج ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.