بھیونڈی / بھیونڈی میں ایک دلخراش حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ روڈ سیفٹی کا مسئلہ پھر سے منظر عام پر ،
اس بارے میں مزید جانکاری یہ ہے کہ بھیونڈی کے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک علاقے میں سڑک عبور کرتے وقت کنٹینر کی زد میں آکر ایک خاتون کویتا پنجانی (32سال) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کنٹینر کھاڑی پار سے چھترپتی شیواجی مہاراج چوک کی طرف بڑھ رہا تھا۔ حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور کو مقامی رکشہ ڈرائیوروں اور شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اندرا گاندھی ضلع اسپتال روانہ کیا گیا ۔


