مالیگاؤں / ’’ہر گھر پانی ہر گھر نل‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کا خواب ہے ۔ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے دیہی علاقوں کے تمام شہریوں کو ہر گھر جل، ہر گھر نل اسکیم کے ذریعے صاف و شفاف پانی فراہم کیا جائے گا ، اس طرح کا اظہار ریاست کے پانی فراہمی اور صفائی ستھرائی وزیر گلاب راؤ پاٹل نے کیا ہے ۔
مالیگاؤں تعلقہ میں، جل جیون مشن یوجنا کے تحت 51 گاؤں میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب مکمل ہوئی، اس موقع پر ریاستی بندرگاہوں اور کان کنی وزیر دادا جی بھوسے، رکن پارلیمنٹ سبھاش بھامرے، زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین راجندر جادھو، سنجے دوسانے، بھیکن ابا، سنیل دیورے، پرمود نکم، پرمود پاٹل، ششی نکم، کمل ہیرے، سرپنچ چندر کلا سونونے، نائب سرپنچ بیبی تائی، دیسلے دیپک دیسلے، تمام گاؤں کے سرپنچ، محکمہ واٹر سپلائی کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی شہری، خواتین بڑی تعداد میں موجود تھیں۔
پانی کی فراہمی وزیر گلاب راؤ پاٹل نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہیں۔ تعلقہ میں جل جیون مشن یوجنا کے تحت 51 گاؤں میں واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 112 کروڑ کے فنڈز دستیاب کرائے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس اسکیم میں کام اچھے معیار کا ہے اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہئے۔
اس موقع پر وزیر دادا جی بھوسے نے کہا کہ اگر پانی کا ذکر کیا جائے تو اس کا تعلق بنیادی طور پر خواتین بہنوں سے ہے۔ جل جیون مشن یوجنا ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی طرف سے مشترکہ طور پر نافذ کی جا رہی ہے تاکہ خواتین کے روزانہ پینے کے پانی کے مثلے کو روکا جا سکے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا تصور ہے کہ ملک اور ریاست کے ہر گاؤں کو نل کے ذریعے پانی ہر گھر تک پہنچنا چاہیے۔ سرپرست وزیر بھوسے نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آغاز میں معززین کے ہاتھوں واٹر سپلائی اسکیم کے بورڈ کی نقاب کشائی کی گئی۔
ان گاؤں کا بھومی پوجن :
جل جیون مشن کے تحت مالیگاؤں تعلقہ میں نیلگون، کاشٹی، وڈیل، اجنگ، کوٹھرے بدرک ۔ کوٹھرے کھرد ، وڈنیر ، کھاکورڈی، ولواڑے ، ویرانے، پاہون، ٹپ 1-2، نمشیواڑی، کنکرالے، لولے، گرباڈ ، گالنے، ناگجھاری، ڈوگرالے، ٹنگری، وجیرکھیڑا ، سائنے کھرد ، دہیکوٹے، پالاسدرے، کاندھانے، کولانہ، گھانے گاؤں ، ونپت، موہپاڑے، آگھار بدرک ، نآندگاؤں کھرد ، ساوتاواڑی، کوکانے، لینڈانے، دابھاڑی، ڈابلی ، ساتمانے، گریگاؤں، چنچوے، والواڑی، کھڑکی، بھردے نگر، بھلکوٹ، مانکے، سموادگاؤں، چندنپوری، دابھاڑی، 12 گاؤں، راولگاؤں، جھوڑگا ، کجواڑے (رام پورہ)، مالماتھا سمیت 26 گاؤں کی سنگ بنیاد کی تقریب معززین کی موجودگی میں مکمل ہوئی ۔


