مشہور خبریں

کردار پر شک کرتے ہوئے بیوی کا قتل کر شوہر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

 


ناسک/ غیر اخلاقی تعلق کے شبہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کا واقعہ امبڑ کے چنوچالے گھرکل یوجنا میں پیش آیا ہے ۔

 ملی تفصیلات کے مطابق بھوجنگ اشرو تائیڑے  (35 سال ساکن گھرکل یوجنا چنوچالے، امبڑ، ناسک) کا 22 فروری کی شام شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ جھگڑا بڑھتے بڑھتے شدت اختیار کر گیا ، جس میں بھوجنگ نے اپنی بیوی منیشا بھجنگ تائیڑے 25 سال پر حملہ کرتے ہوئے اسکا گلا گھونٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا ، قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد شوہر بھوجنگ نے گھر کے کچن میں لگے پنکھے کے ہک سے لٹک کر خودکشی کرلی۔



 اس معاملے میں پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال روانہ کیا ۔  دریں اثنا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امبڑ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر یووراج پتکی اور کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے اسسٹنٹ انسپکٹر وسنت کھتیلے فوراً موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا ، رات دیرگئے تک امبڑ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی کاروائی کو انجام دیا ہے ، 

 ان دونوں میاں بیوی کے دو بچے ہیں، جس میں ایک بیٹا ساتویں جماعت میں اور دوسرا بیٹا نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.