مالیگاؤں / شہرِ مالیگاؤں و اطراف کے وہ خوش قسمت عازمینِ عُمرہ جو ماہِ شعبان المعظّم اور رمضان المبارک میں عُمرہ کے لئے حجازِ مقدّس کے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں ایسے خوش نصیب عازمینِ عُمرہ کی رہنمائی و تربیت کیلئے اِن شاءاللّٰہ بروز منگل ، بدھ اور جمعرات مورخہ 23/22/21 فروری 2023 تین روزہ عمرہ تربیتی کلاس بعد نمازِ عشاء فوراً غربید مسجد چونابھٹی کے اوپری ہال میں منعقد ہوگی۔
جسمیں بروز منگل اور بُدھ ابتدائی دو دن اِن شاءاللّٰہ معلّم الحجّاج حضرت مولانا حافظ سعید احمد مِلّی رحمانی صاحب دامت برکاتھم انتہائی سادہ اور عام فہم انداز میں عازمینِ عُمرہ مَرد و خواتین کی مشترکہ تربیتی کلاس لیں گے۔
جبکہ تیسرے دن بروز بُدھ کو صرف عورتوں کیلئے ایک روزہ عُمرہ کلاس ان شاءاللہ شیخ الحدیث جامعۃ الصالحات محترمہ و مؤقرہ عالمہ طاہرہ ثوبان آپا دامت برکاتہا مستورات کی خصوصی تربیت فرمائیں گی ۔
لہٰذا عازمینِ عُمرہ مَرد و خواتین ان تین روزہ عُمرہ تربیتی کلاس سے ضرور استفادہ حاصل کریں۔ مستورات کیلئے پردہ کا بندوبست رہیگا۔
نمازِ عشاء کا وقت : 8:15 (سوا آٹھ بجے) .


