مالیگاؤں : 21 فروری / ناسک گرامین ضلع ایس پی شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی ہدایت پر اسپیشل اسکواڈ میں شامل سب انسپکٹر پراجی واگھموڑے، پولیس کانسٹبل دنیش شیراوتے، پرشانت باگل ، سچن بیداڑے کے ساتھ پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر ایس بی پاٹل، پی ایس آئے راؤت، پی ایس آئے شیخ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مورے ، پولیس حولدار سچن دھارنکر ، جگتاپ ، نائیک سانگلے ، گانگورڈے ، شیلار ، راٹھوڑ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل سمیت 26 گائے نسل کے جانوروں کو ضبط کیا ۔
ایس ڈی پی اؤ سے ملی تفصیلات کے مطابق شہر ڈی واے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کو شری تیگبیر سنگھ سندھو کو خفیہ خبر ملی کہ پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع دریگاؤں شیوار، سروے نمبر 252 شفیع پارک مالیگاؤں میں ایک کھلی جگہ میں کانٹے دار جھاڑی میں ملزم 1) شاہ رخ خان فیض اللہ خان ، 2) سید راشد سید اسماعیل، 3) شیخ محسن شیخ نہال، 4) ارشد 5) وسیم، 6) کلیم، 7) فاروق ممبر ساکن کمال پورہ، مالیگاؤں نے ذاتی مالی فائدے کے لئے 3 لاکھ 51 ہزار روپے مالیت کے 2 موٹر سائیکل اور 26 گائے نسل کے جانوروں کو ذبح کرنے کے مقصد سے لاکر انہیں رسی کی مدد سے بے رحمی سے باندھ کر رکھا تھا ، جسے پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ضبط کیا ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے مہاراشٹر اینیمل پروٹیکشن ایکٹ 1995 کے سیکشن 11 کے تحت جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 5(b) کے خلاف ورزی قلم 11 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔


