مشہور خبریں

خوفناک حادثہ : ممبئی پونے ہائی وے پر بس کھائی میں گری ، 13 مسافر جاں بحق ، 25 زخمی ، ریاستی وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا


 ممبئی/ پرانی ممبئی پونے ہائی وے پر آج صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔  نجی بس کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق اور 20 سے 25 افراد کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 خیال کیا جاتا ہے کہ بس میں کل 40 سے 45 افراد سوار تھے۔  ممبئی کے گورےگاؤں سے باجی پربھو وادک گروپ (سنبل ٹیم) ایک پروگرام کرنے پونے گئے تھے۔  پونے سے واپس آتے ہوئے ان کی بس پرانی پونے ممبئی ہائی وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

 بس شنگروبا مندر کے نزدیکی گھاٹ پر کنارے کی کھائی میں گر گئی۔  بس میں سوار 27 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔  ریسکیو آپریشن میں کھوپولی کی ٹیم، کھنڈالہ کی ٹیم، مقامی پولیس، ہائی وے پولیس نے اہم مدد فراہم کی ہے ۔



 زخمیوں کو کھوپولی رورل ہسپتال بھیجا گیاہے ۔  ہائیکرز گروپ اور IRB ٹیم بھی امدادی کاموں کے لیے موجود تھی ۔ نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو مدد کے لیے موقع پر بلایا گیا ہے ۔


وہیں اس خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد  کے نام سامنے آئے ہیں جن میں


1) نمرتا رگھوناتھ گاونک، عمر 29 سال ، 

 2) چندرکانت مہادیو گوڈیکر، عمر 29 سال گورے گاؤں۔

 3) تشار چندرکانت گاوڑے، عمر 22 سال گورے گاؤں۔

 4) ہرش ارجن پھالکے، عمر 19 سال گورےگاؤں۔

 5) مہیش ہیرامن مہاترے، عمر 20 گورے گاؤں۔

 6) لاوکوش رنجیت کمار پرجاتی ، عمر 16 گورے گاؤں۔

 7) آشیش وجے گورو، عمر 19، دہیسر۔

 8) سنی اوم پرکاش راگھو، عمر 21، لوئر کھوپولی۔

 9) یش اننت سکپال، عمر 19، گوریگاؤں۔

 10) ورشبھ رویندر تھوروے، عمر 14 سال گوریگاؤں۔

 11) شبھم سبھاش گوڈیکر، گویگاؤں۔

 12) جیش توکارام نارالکر، عمر 24 سال کاندیوالی۔

 13) وشال اشوک وشوکرما، عمر 23 کاندیوالی۔

 14) روچیکا سنیل دھومانے، عمر 17سال گویگاؤں۔

 15) اوم منیش کدم، عمر 18سال گویگاؤں۔

 16) یوسف انیر خان، عمر 14 سال گوریگاؤں۔

 17) ابھیجیت دتاتریا جوشی، عمر 20، رتناگیری۔

 18) کومل بال کرشنا چلے ، عمر 15، ممبئی۔

 19) ہرش وریندر دوری، عمر 20، کاندیوالی۔

 20) اومکار جتیندر پوار، عمر 24، کھوپولی، سومجائی واڑی۔

 21) دیپک وشوکرما، عمر 21، کاندیوالی۔

 22) ہرشدا پردیشی۔

 23) ویر مانڈوکر

 24) موہاک دلیپ سالپ، عمر 18۔ ممبئی۔

 متوفی

 1) جوئی ساونت عمر 15، گوریگاؤں شامل ہیں ۔


ریاستی وزیراعلیٰ نے مدد کا اعلان کیا : 

 مرنے والوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیر اعلی امداد فنڈ سے ہر ایک کے لئے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.