سننر : 15 اپریل / سننر تعلقہ کے رام پور (پتلے واڑی) میں کل شام آسمانی بجلی گرنے سے ایک کسان خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق مہلوک خاتون کی شناخت ویشالی وجے کوڈے (35سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ تعلقہ کے مشرقی علاقوں میں شام کے وقت بجلی کی کڑکڑاہٹ کے ساتھ بے موسم بارش شروع ہو گئی۔ مشرقی علاقے کے کئی دیہات بارش کی زد میں آ گئے۔ رام پور علاقے میں بھی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے آسمانی بجلی کے ساتھ بارش شروع ہوئی ،
اس دوران وہاں موجود ایک خاتون پر کڑ کڑاہٹ کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے سبب خاتون کی موت واقع ہو گئی ، اس معاملے پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔