مالیگاؤں : آئندہ ہفتہ تقریباً 22 اپریل کو مالیگاؤں شہر میں عید الفطر کا تہوار منائے جانے کا امکان ہے ۔ لہٰذا مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن شہر کی تمام عید گاہوں پر درکار ضروری انتظامات کئے جائیں ۔ بجلی ، پانی، ریت، مروم کی سہولیات فراہم کی جائیں،جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آج میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی سے ملاقات کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ لشکر والی عید گاہ، ملت مدرسہ عید گاہ ،امام احمد رضا عید گاہ، تجوید القرآن عید گاہ، کلو کٹی عید گاہ، بھیکن شاہ عید، خلیل اسکول عید گاہ، مفتی اعظم عید گاہ، اشرفی عید گاہ ،ثناء اللہ عید گاہ سمیت دیگر عید گاہوں پر مذکورہ بالا انتظامات فوری طور پر کئے جائیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ عید الفطر کو صرف نو، دس روز باقی ہے اور کارپوریشن خواب خرگوش میں مبتلا ہے ۔کمشنر اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر میں انتظامیہ کی اتنی لاپرواہی اچھی بات نہیں ہے مسلمانوں کے سب بڑے تہوار کی آمد ہے اور انتظامیہ توجہ دینے کیلئے تیار نہیں افسوس ہوتا ہے قیادت پر اسی لئے ہم نے آج مذکورہ مطالبہ کمشنر سے کیا ۔
اسی طرح آصف شیخ نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں شہر بھر میں بے ترتیب اور سحر و افطار کے وقت نلوں میں پانی سپلائی کیا جارہا ہے جس سے مسلم خواتین روزہ داروں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا نلوں میں پانی سپلائی کا وقت درست کیا جائے اور پانی کی بروقت فراہمی کی جائے ۔ بارہ بارہ گھنٹے تاخیر سے پانی سپلائی نہ کیا جائے ۔اسی طرح کمشنر سے آصف شیخ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے شہر بھر میں کچروں کا انبار لگا ہوا ہے لہذا واٹر گریس کمپنی کو فوری طور پر کچرا اٹھانے کیلئے سخت تاکید کی جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ان سب کاموں کیلئے کمشنر کی ذمہ داری ہے اور عوامی نمائندے کی لیکن کمشنر اپنی ذمہ داری ادا نہیں کررہے ہیں ۔لہٰذا کارپوریشن کمشنر اپنی ذمہ داری فوری طور پر ادا کرے ۔
دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی سے 375 کروڑ روپے کے مالی بوجھ کے متعلق پوچھے گئے سوالات پر ضروری معلومات طلب کرنے کیلئے کمشنر کو مکتوب بھی دیا گیا لیکن ابھی تک کمشنر نے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔جسکا مطلب ہم سمجھتے ہیں کہ جو معلومات ہم نے آپ سے معلومات طلب کی ہیں وہ آپ کے پاس موجود نہیں ہیں؟ اس لئے ہمیں مزید سوالات کے جواب درکار ہیں لہٰذا ہمیں معلومات فراہم کی جائے ۔اس طرح کا ایک اور مکتوب آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کارپوریشن سے ملاقات کرتے ہوئے دیا اور جواب طلب کیا ہے ۔جو معلومات طلب کی جارہی ہیں اس میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی گزشتہ 3 سالوں کی بیلنس شیٹ دستیاب کرائی جائے۔، ہمیں یہ ظاہر کرنا چاہئے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسپل اوور کام کے لئے ہم نے کیا منصوبہ بنایا ہے۔ سرکاری اسکیم کے لیے میونسپل کارپوریشن کا حصہ ادا کرنے کے لیے کن اقدامات کا منصوبہ بنایا ہے۔ مالیگاؤں شہر کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے منظور کیے گئے منصوبے۔ اس کے لیے، ہمیں محکمہ اکاؤنٹس کی جانب سے حکومت کو جمع کرائے گئے تمام دستاویزات کی درست کاپی دستیاب کی جائے ۔
کارپوریشن کمشنر سے آصف شیخ نے کہا کہ تمام معلومات اور دستاویزات کی صحیح کاپیاں ہمیں 19 اپریل تک فراہم کریں۔ تاکہ شہریان مالیگاؤں کے بہتر مستقبل اور عوام کے فائدے کیلئے ہمیں مہربان ممبئی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کے لیے یہ تمام معلومات پیش کی جاسکے۔