مشہور خبریں

غیر قانونی طریقے سے رہے رہی بنگلہ دیشی خاتون گرفتار ،خاتون ہندوستان کیسے آئی ۔۔۔؟ تحقیقات جاری

بھیونڈی – نارپولی پولس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا جو بھیونڈی نارپولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں بغیر سرٹیفکیٹ کے غیر قانونی طور پر رہ رہی تھی۔ پولیس نے خاتون کے خلاف فارن نیشنل ایکٹ 1946 کی دفعہ 13 اور 14 (a) کے تحت انڈیا ایکٹ 1920 کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کامت گھر علاقہ کے برہما نند نگر میں ایک خاتون مشتبہ طور پر رہ رہی ہے۔  

اس طرح کی خفیہ اطلاع ملنے پر، نارپولی پولیس کے اہلکاروں نے 3 اپریل کو شام ساڑھے چار بجے مکان نمبر 1218 کمرہ نمبر ایک پر چھاپہ مارا اور فاطمہ صدیقی شیخ نامی 38 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ۔ گرفتار خاتون سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ خاتون کے پاس ہندوستانی ہونے کی کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ یہ خاتون بنگلہ دیش کے باندولا ضلع کے جاشورے گاؤں کی رہنے والی ہے۔ پولیس اب اس بات کی تحقیق کررہی ہے کے یہ ہندوستان کیسے آئی ۔۔؟ اور اسکا کوئی مدد گار ہے کیا ۔۔۔۔؟ یا کسی گینگ کے ساتھ جڑ کر یہاں رہے رہی ہے ۔۔؟ اس معاملے میں مزید تحقیقات اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر وجے کولی کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.