مشہور خبریں

شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل : ہلدی پروگرام میں ڈانس نہ کرنے پر 23 سالہ نوجوان کا قتل ، 3 افراد قتل کے الزام میں گرفتار


پمپلگاؤں بسونت/ ناسک ضلع کے پمپلگاؤں بسونت میں جوپل روڈ مارکیٹ کمیٹی کے سامنے کل رات (سنیچر) کو شادی کے ہلدی پروگرام میں ناچنے پر ہوئے تنازعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔

ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق 'روی سومناتھ گمباڑے (عمر 23 سال) ساکن۔ چنچکھیڑ تعلقہ دیڈوری قتل ہونے والے نوجوان کا نام  ہے ۔ شادی کی تقریب کل رات 11 بجے کے قریب شروع ہوئی۔ اس تقریب میں رقص سے انکار کرنے پر جھگڑا ہوا اور بعد میں صریح قتل میں تبدیل ہو گیا ۔ اس جھگڑے میں گمباڈے کی تیز دھار ہتھیار سے حملہ ہونے پر موت واقع ہوگئی۔

دریں اثنا، اس معاملے میں پولیس نے ہیمنت پرشورام جادھو، جناردن دنیشور گانگورڈے، اور رمیش مرلی دھر شیکرے، سبھی ساکن امبیکا نگر، پمپلگاؤں بسونت کے رہنے والوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ مزید تفتیش سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اپراجیتا اگنی ہوتری، سب ڈویژنل آفیسر واسودیو دیسلے و انسپکٹر رویندر جادھو کر رہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.