مشہور خبریں

شہر سمیت ریاست بھر میں شدید دھوپ ، ریکارڈ توڑ درجہ حرارت سے عوام کے چھوٹے پسینے ، بجلی کی طلب میں زبردست اضافہ ، ریاست میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

 


مالیگاؤں / مالیگاؤں شہر میں آج کا درجہ حرارت 42 ڈگری رہا ۔مالیگاؤں شہر سمیت ریاست مہاراشٹر میں غیر موسمی بارش کے بعد اب گرمی کی لہر زور پکڑ رہی ہے۔  ریاست میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور شہری گرمی سے پریشان ہیں۔  گرمی میں اضافے کے باعث پنکھے، کولر، اے سی کا استعمال بہت حد تک بڑھ گیا ہے ۔

 


اسی طرح ریاست میں بجلی کی طلب میں ریکارڈ توڑ اضافہ بھی ہوا ہے۔منگل کو بجلی کی طلب 29 ہزار 116 میگاواٹ تھی۔

 وہیں  آئی ایم ڈی کی جانب سے ریاست میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے ،

 


مالیگاؤں شہر جاری شدید دھوپ اور گرمی نے خواتین اور بچوں کو بے حال کر دیا ہے ۔ شہریان اس جھلستی دھوپ میں احتیاط برتیں ، بلا ضرورت سڑکوں پر نا نکلے ، باہر نکلنے پر سر اور کان پر سوتی کپڑا رکھ کر نکلے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.