مشہور خبریں

ویلڈنگ میں استعمال ہونے والا گیس باٹلہ بلاسٹ ، دو مزدور شدید زخمی


 ناسک / پمپلگاؤں بسونت میں پرانا آگرہ روڈ پر ایس ٹی ڈپو علاقے میں واقع نیترا لکشمی اسپتال کے قریب ودھاتے گیس ویلڈنگ ورکس میں گیس ویلڈنگ باٹلہ پھٹ گیا۔  اس واقعے میں دو مزدور شدید زخمی ہو گئے. 

ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پمپلگاؤں بسونت علاقے میں پرانا آگرہ روڈ پر نیترا لکشمی اسپتال کے قریب ودھاتے گیس ویلڈنگ کے کام کی دکان ہے ۔  ابتدائی اندازہ لگایا گیا ہے کہ دوپہر دو بجے کے قریب ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ سورج کی شدید گرمی کے باعث گیس کا باٹلہ پھٹ گیا ۔

اس حادثے میں شدید زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلوم ہوکہ آج موسم گرما کی شدت زیادہ تھی ۔  ایسے میں مذکورہ واقعہ کے پیش آنے سے پیشہ ور افراد میں خوف کا ماحول ہے۔  پمپلگاؤں بسونت پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور پولیس انسپکٹر اشوک پوار کی رہنمائی میں تحقیقات جاری ہے ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.