مشہور خبریں

مومن معزہ زاہد اختر نے تکمیل قرآن کی سعادت سے سرفراز

 


مالیگائوں / پیراڈائز ہائی اسکول، نزد نیا بس اسٹینڈ کی تیسری جماعت کی ہونہار طالبہ مومن معزہ زاہد اختر نے تکمیل قرآن کی سعادت حاصل کی۔ سروے نمبر ۱۰؍ میں رہائش پذیر مومن معزہ مدرسہ عثمانیہ اسلامپورہ میں درس لیا اور معلمات کی نگرانی میں تکمیل سعادت حاصل کی۔ جو خوشی و مسرت کا باعث ہے۔

اس نیک سعادت پر ہم اس ہونہار بچی نیز ان کے والدین و سرپرستان کو بدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت اس بچی کی تعلیمات کو بھی تکمیل تک پہنچائے اور اسے ہر مقام پر کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین ، اس موقع پر اسٹاف روزنامہ دیوانِ عام ، اسٹاف شارپ آفسیٹ پریس و جنتا سماچار مالیگاؤں نے دعاؤں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.