مشہور خبریں

سپتک سرنگی یاترا معاملہ : آگرہ روڈ پر پتھراؤ و فساد برپا کرنے کی سازش کے الزام میں DJ مالک سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

 


مالیگاؤں : گزشتہ سنیچر کو سپتک سرنگی گڑھ پر جانے والے یاتریوں میں سے چند افراد نے قانون کی بالا دستی کو طاق پر رکھ کر ہنگامہ آرائی کرنے و فساد پھیلانے کی کوشش کی جسے پولس اور عوام نے ناکام بنایا ۔اس ضمن میں مختلف سطح پر پولس کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اسی درمیان مالیگاؤں شہر پولس انتظامیہ نے سٹی پولس اسٹیشن میں پولس آفیسر پی ایس آئی سجیت سندر پاٹل کی فریاد پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق روہت پاردھی  نامی ڈی جے مالک سمیت سات تا آٹھ نامعلوم برادران وطن نے مل کر گزشتہ روز جونا آگرہ روڈ پر واقع ایس ایس  موبائل شاپ کے پاس سے جارہے عقیدت مندوں میں سے سات آٹھ لوگوں نے غیر قانونی جماؤ بندی کرتے ہوئے ایس ایس موبائل دکان پر پتھراؤ کیا اور دکان کو نقصان بھی پہنچایا، گرینائیڈ کی توڑ پھوڑ کی ۔

اس معاملے میں مالیگاؤں شہر سٹی پولس اسٹیشن میں نامعلوم افراد اور DJ مالک روہت پاردھی پر سنگین  الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے ۔ ان ملزمان کیخلاف سٹی پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹرڈ نمبر 62 /2023 کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعات 143 147 148 149 427 37  1 3 135 اور ممبئی ایکٹ کے تحت  معاملے کا اندراج کیا گیا ۔مزید جانچ پڑتال پوار کررہے ہیں ۔خیال رہے کہ یکم اپریل کو رات میں ٹھیک 10 بجکر 10 منٹ پر سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج شیواجی بدھونت صاحب موقع واردات پر موجود تھے اور حالات حاضرہ پر نظر جمائے رکھے تھے ۔ امن و امان کی بحالی پر توجہ مرکوز کی تھی کہ کچھ شرپسند عناصر شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے لگے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔

اس سلسلے میں مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو نے قانونی جانچ پڑتال کا دائرہ وسیع کررکھا ہے ۔سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے سوال کیا جارہا تھا کہ کس کے اشارے پر مالیگاؤں شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں؟  کیا آؤٹر حلقہ سے اس سازش میں کوئی ملوث ہیں؟ فسادات کی آڑ میں کون سا سیاست دان پردے کے پیچھے سے کام کررہا ہے؟ ان سوالات کا خلاصہ ہونا باقی ہے۔




Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.