مشہور خبریں

درے گاؤں مڈے ہوٹل کے پیچھے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے افراد پر پولیس کی کاروائی ، 2 پستول ، 1 تلوار ، 4 زندہ کارتوس سمیت 3 ملزمان گرفتار ، 4 ملزمان فرار


 مالیگاؤں / ضلع ایس پی  شاہجی امپ ، ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، ڈی واے ایس پی  تیگبیر سنگھ سندھو کی ہدایت اور رہنمائی میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج پولیس انسپکٹر سدھیر پاٹل کو موصول خفیہ خبر کی بنیاد پر 16 مئی کو دریگاؤں ممبئی آگرہ ہائی وے روڈ سے متصل مڈّے ہوٹل کے پیچھے 8 سے 9 افراد  ہتھیاروں کے ساتھ ڈکیتی کرنے کی تیار کررہے ہیں۔ خبر ملتے ہی پی آئے سدھیر پاٹل ، اے ایس آئے سریش مورے ، پولیس حولدار سچن دھارنکر ، پولیس حولدار راکیش اوبالے، پولیس نائک بھرت گانگورڈے ، پولیس کانسٹبل امیش کھیرنار ،  دنیش شیراوتے ، نوناتھ شیلار، سچن بیداڈے نے دریگاؤں شیوار میں پنچوں کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے، ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔

اس درمیان پولیس نے تین افراد  1) قریشی مشرف محمد اکرم عمر 25 سال۔  مالیگاؤں نزد گلاب پارک، ثناء انکلو کے پاس مالیگاؤں ، 2) شیخ مظہر شیخ انور عمر 29 سال ، نیا آزاد نگر، مالیگاؤں ، 3) مجاہد احمد محمّد فاروق عرف بنٹا عمر 32 سال  اخترآباد مالیگاؤں کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے 2 دیسی پستول ، 4 زندہ کارتوس ، 1 لوہے کی دھاردار تلوار سمیت کل 51 ہزار 3 سو روپے مالیت ہتھیار ضبط کئے ، اسی کے ساتھ مفرور ہوئے افراد میں 4) وقار  علی امجد علی عرف وقار ماسٹر ساکن نیا آزاد نگر مالیگاؤں ، 5) شیخ زاہد عرف زاہد بابا رہائشی۔ گاندھی نگر چوک، مالیگاؤں 6) ماجد انصاری  رہائشی۔  نعمانی نگر، مالیگاؤں، 7) محمد امین محمد ہارون عرف امین گولڈن ساکن کمال پورہ، مالیگاؤں اور 02 دیگر گرفتار  ملزمین کے ساتھ موجود تھے ۔

تاہم مذکورہ تمام ملزمان کہیں  ڈکیتی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، اس معاملے میں پولیس حولدار سچن دھآرنکر کی شکایت پر پولیس نائک ہتیش بھامرے نے دفعہ 399 اور آرم ایکٹ 3/25 4/25 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ، مزید تحقیقات پی آئے سدھیر پاٹل کررہے ہیں ، گرفتار ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا کہاں تینوں ملزمان کو 20 مئی تک پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات معزز جج نے دیئے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.