مشہور خبریں

35 سالہ نوجوان کا ہتھوڑے سے کچل کر قتل ، ایک مشتبہ شخص گرفتار


ناند گاؤں /  ناندگاؤں کے آنند نگر میں ایک نوجوان پر ہتھوڑے سے حملہ کر قتل کرنے کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔  جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔

 پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، قتل ہوئے مقتول نوجوان کا نام والمک صاحب راؤ ٹھاکر (پوار) عمر 35 سال ہے ۔

معلوم ہوکہ 16 مئی بروز منگل کی رات نوجوان کو اس کی رہائش گاہ پر ہتھوڑے سے اس کی ٹانگوں اور سر پر وار کر کے شدید زخمی کر قتل کیا گیا ہے ۔

 اس دوران پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا ہے اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ قتل اس لیے ہوا ہے کیونکہ والمک شراب پیتا تھا اور مشتبہ ملزم کی ساس اور سسر یعنی متوفی اپنے والدین کو مارتا تھا ۔  پولیس نے جائے وقوعہ کا پنچنامہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر رامیشور گاڈے کررہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.