مشہور خبریں

تحصیلدار و پرائویٹ شخص 20 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار


ناسک : شکایت کنندہ کی ریت لے جانے والی گاڑی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پرائیویٹ شخص گرمیت سنگھ دڈیال (عمر 40 سال، رہائشی کوپرگاؤں)۔ اس نے تحصیلدار وجے جاباجی بوروڈے (عمر 44 سال ، تحصیلدار کوپرگاؤں) کے لیے 20 ہزار روپے کی رشوت طلب کی اور رشوت کی مذکورہ رقم قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔  تحصیلدار نے مذکورہ رشوت طلبی کی حوصلہ افزائی کی اور رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے پرائیویٹ شخص کو محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔  دونوں ملزمان کے خلاف کوپرگاؤں پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

 پولیس انسپکٹر سندیپ سالونکھے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شرمسٹھا گھارگے والاولکر، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن نیہالڈے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نریندر پوار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس ویشالی پاٹل کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر سندیپ سالونکھے ، حولدار پنکج پلشیکر، نائک  نتن کراڈ ، پروین مہاجن، پربھاکر گاولی، ڈرائیور سنتوش گانگورڈے انسداد بدعنوانی محکمہ، ناسک اسکواڈ نے کاروائی کو انجام دیا ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.