مشہور خبریں

ماں نے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ پھانسی لگا کر خودکشی کی

 


ایوت محل / ایوت محل شہر کے اشوک نگر علاقے میں ایک ماں کا اپنے آٹھ سالہ بیٹے کے ساتھ پھانسی لگا کر خودکشی کرنے کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

 متوفی ماں اور بچے کی شناخت ریشما ونڈکر (38 سال)، پورویش ونڈکر (8سال) کے طور پر کی گئی ہے۔  ماں بیٹے سنہا گڑھ روڈ، کولھے واڑی، پونہ کے رہنے والے ہیں ،اور فی الحال ایوت محل کے امبیکا نگر میں مقیم تھے ۔


 مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی ، خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔  پولیس نے پنچنامہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔  ونڈکر کی خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے ۔ تادم تحریر پولیس حادثاتی موت کا اندراج کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.